اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے آج سولہ آذر مطابق سات دسمبر اسٹوڈنٹس ڈے کو ایران میں طلبہ تحریک میں اہم موڑ قرار دیا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں ایران کی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں اسٹوڈنٹس ڈے کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے اس دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور آج کا دن سامراج اور مختلف طرح کے مظالم کے مقابلے میں ثابت قدمی اور طلبہ تحریک میں ایک اہم موڑ ہے۔ صدر مملکت نے اس بات پر تاکید کی کہ سامراج کے مقابلے اور خود مختاری تک رسائي کے سلسلے میں یونیورسٹی اور اسٹوڈنٹس کے کردار کا انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ صدر مملکت نے عالمی رائے عامہ کے نزدیک ایران کی موجودہ پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے لوگوں کو ایران میں قائم امن اور اس کے ماحول پر اعتماد ہے اور ایران آنے کے سلسلے میں دنیا والوں کے اشتیاق میں اضافہ ہوا ہے۔ صدر مملکت نے ایٹمی مذاکرات کو سنجیدہ اور منطقی قرار دیا اور کہا ان مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات تاکید کے ساتھ کہی کہ آج دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران منطق اور عقل سے لیس ہے اور وہ تشدد اور انتہاپسندی کےخلاف ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہاکہ جہاں بھی قومی مفادات ، قومی سیکورٹی اور ملت ایران کے حقوق ہوں گے حکومت ان کے حصول کے لۓ کسی دباؤ اور دھمکی میں نہیں آئے گی۔
.......
/169